ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ، مثبت کیسز کی شرح 0.05 فیصد ہوگئی،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعہ کو این آئی ایچ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار848ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.05فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پشاورمیں 65ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پرمثبت کیسز کی شرح 1.54فیصد رہی۔