اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی،انفراسٹرکچر کے لئے 491.3 ارب روپے مختص، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی کے لئے 263.6 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری، کابینہ نے توانائی کے شعبے کے لئے 86.4 ارب روپے رکھنے کی منظوری دے دی، آبی ذخائر اور شعبہ آب کے لئے 99.8 ارب روپے مختص۔















