اہم خبریں

بجٹ،وزیراعظم نے تنخواہوں اور پینشن میں اضافےکی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے، اندازہ ہے مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات بڑھا دی ہیں، عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ ہے،چھوٹے کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں میں توسیع کی جائے گی،وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا جائے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے، اندازہ ہے مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات بڑھا دی ہیں، عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ ہے۔وزیرِاعظم نے معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کے استحکام کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیلنجز اور سیلاب کے باوجود معاشی ٹیم کی خدمات قابل ستائش ہیں، حکومت زراعت اور آئی ٹی کی جدت پر خطیرسرمایہ کاری کرے گی، چھوٹے کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں میں توسیع کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں