اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بجٹ میں فی کس آمدنی کا ہدف 4 لاکھ 78 ہزار سے زیادہ مقرر،بجٹ دستاویزات کے مطابق موجودہ سال فی کس آمدن 3 لاکھ 88 ہزار 755 روپے تھی، اگلے سال جی ڈی پی کا حجم 99 ہزار 335 ارب روپے ہوگا،اگلے سال معیشت کے حجم میں19 ہزار 999 ارب کا اضافہ متوقع،نئے بجٹ میں سرمایہ کاری کا ہدف 15.1 فیصد،،،قومی بچت کا ہدف 13.4 فیصد مقرر،،،برآمدات 30 ارب ڈالر، درآمدات 58 ارب ڈالر ہوں گی،ترسیلات زر کا ہدف 30 ارب 53 کروڑ ڈالر مقرر۔















