اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کا کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا سے متعلق قانون لانے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 24-2023ء کے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین بھی متعارف کرائے گی جس کے تحت ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کی ساز دی جا سکے گی جو فرد یا ادا رہ غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ کرے گا اسے سزا اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ نئے قانون کے تحت بیرون ممالک سے آنے والے ایک سال میں صرف 1 لاکھ ڈالرز ہی لا سکیں گے اور ان سے ان کی آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔















