اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) محمود مولوی نےایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شاہ محمود سے جیل میں میٹنگ کی جو کہ 45 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں میرے علاوہ عامرکیانی،عمران اسماعیل اور فوادچوہدری بھی شامل تھے۔محمودمولوی نے کہا کہ اندرکوئی ایسی بات نہیں ہوئی تھی جو فواد چوہدری نے باہربات کی شاہ محمودقریشی سے پارٹی چھوڑنےسےمتعلق کوئی بات نہیں ہوئی،عامرکیانی گاڑی میں بیٹھےتھےانہیں پیغام بھجوایاوہ بات کرنےنہیں آئے۔















