اہم خبریں

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب میں کہا یہ وہ تقریب ہے جہاں سے کامیابیوں کا راستہ بنتا ہے،آنے والے 40 سال میں دنیا اور زیادہ تبدیل ہوچکی ہو گی،علم مومن کی میراث ہے،روایات سے ہم آہنگ کرکے آگے بڑھنا ہے،تبدیلی نظر آرہی ہے،تعلیمی میدان میں طالبات آگے نکل رہی ہیں،آج بھی 10 میں سے 7 ٹاپ پوزیشنز طالبات نے حاصل کی ہیں

خالد مقبول نےمزیدکہاکل تعلیم کا معیار کیا ہونا چاہیے؟یہ ہمیں آج متعین کرنا ہے،وفاق کو چاہئے کہ باقی تمام صوبوں کے لیے ایک ماڈل بنے،آج کامیاب ہونےوالےطلبا اور انکے والدین مبارکباد کےمستحق ہیں،تعلیمی اداروں کا ماحول ہم نے سازگاربنانا ہے،ہم ایک عظیم قوم ہیں اور ہمیں اس کی عکاسی بھی کرنی ہے۔

مزید پڑھیں۔تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ بڑی خبر آگئی

متعلقہ خبریں