ہمبنٹوٹا (اے بی این نیوز) سری لنکا ویمن ٹیم نے فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔
پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 187 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، فاطمہ ثنا 41 اور گل فیروزہ 40 رنز نمایاں رہیں۔
ویمنز بلے باز ہرشیتھا سماراویرا نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائی، چماری اتھاپاتھوکی نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز بنائے اور 3 وکٹیں لیں۔
چماری کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 31 جولائی سے دمبولا میں شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں:عالمی پاسپورٹ رینکنگ جاری، پاکستان کس نمبر پر آگیا؟















