اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا،مولانا فضل الرحمان جمعہ کو پشاور پہنچیں گے، امیر جے یو آئی اتوار تک پشاور میں تین دن قیام کریں گے مولانا فضل الرحمن مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جے یو ای کےاجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، آئندہ انتخابات اور دیگر سیاسی و جماعتی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔















