لاہور(اے بی این نیوز )حکومت کی طرف سے اچھی خبریںآرہی ہیں،سیای ممحاذ پر کشیدگی کو نیا رنگ دیا جارہا ہے، بجٹ میں حکومت کی ترجیح ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے،بغیر ثبوت الزام لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہو نا چاہئیے،پی ٹی آئی والے تاثر دے رہے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، جعلی خبروں کی وجہ سے حقیقت کو چھپایا جا رہا ہے،عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو فوری ریلیف مل جاتا ہے، عمران خان تو لوگوں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیتا تھا،بجٹ میں عا لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا،رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ
ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے، اس سے پہلے بھی لوگ گرفتار ہو ئے اور جیلوں میں رہے، عمران خان گرفتار ہو ئے تو کیا ہوا اس سے پہلے نواز شریف اور دیگر راہنما بھی گرفتار ہو ئے، خواتین کیگرفتاریاں خواتین پو لیس کےہاتھوں ہو ئیں، عمران خان کی گرفتاری پر فوری عدالتیں کھل جاتی ہیں، موت کی سزا غلط الزام لگانے والوں کیلئے بھی ہے، پی ٹی آئی ان واقعات سے جان نہیں چھڑا سکتی، ہماری قیادت کو جیلوں میں رکھا گیا، ایک بیٹی کو بالوں سے پکڑا جس کی ہم نے مذمت کی، فرد واحد کی غلطی کیا حکومت کیغلطی تھی، ہماری سول بلڈینگز جلا ئی گئیں،تحریک انصاف خواتین کےحوالے سے پراپیگنڈہ کر رہی ہے اس حوالے سے کسی کے پاس ثبوت ہیں تو لے کر آئے، ہمارے لوگ سیٹیں لینے تحریک انصاف میں گئے تھے، عمران خان کی حثیت آشکارا ہو گئی تو ہمارے کوگ واپس آگئے، ہمارے لوگوں کو علم تھا کہعمران خان کتنا انقلاب لائیں گے، اگر یہ پیپلز پارٹی میں واپس آتے ہیں تو کسی کو تکلیف نہیں ہو نا چاہئیے،2018میں لوگوں کو جہاز بھیج کر شامل کرایا گیا، ہم تو پھانسیوں تک گئے، اس وقت عالمی ضمیر نہیں جاگا۔















