مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد الیکشن کمیشن نے میرپور ڈویژن کے تمام 13 حلقوں کے حتمی نتائج جاری کر دیے ہیں۔ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر واضح برتری حاصل کر لی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی4 نشستوں پر کامیاب رہی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے-1 میرپور ون سے مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق، ایل اے-2 میرپور ٹو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید،ایل اے-3 میرپور تھری سے پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان اور ایل اے-4 میرپور فور سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح ایل اے-5 بھمبر ون سے مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور، ایل اے-6 بھمبر ٹو سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے-7 بھمبر تھری سے مسلم لیگ (ن) کے طارق فاروق جبکہ ایل اے-8 کوٹلی ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک نے کامیابی حاصل کی۔
کوٹلی کے دیگر حلقوں میں ایل اے-9 کوٹلی ٹوسے مسلم لیگ (ن) کےعمیر نعیم، ایل اے-10 کوٹلی تھری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد یاسین چوہدری، ایل اے-11 کوٹلی فور سے مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف، ایل اے-12 کوٹلی فائیو سے محمد ریاست خان اور ایل اے-13 کوٹلی سکس سے مسلم لیگ (ن) کے ایاز احمد کامیاب قرار دیے گئے۔
حتمی نتائج کے بعد میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے 13 میں سے 9 نشستیں اپنے نام کر لیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب رہی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ان نتائج کے بعد آزاد کشمیر کی آئندہ سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ افسوسناک واقعہ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی















