اہم خبریں

کراچی ، این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کو قتل کرنے والا ڈاکوپولیس مقابلے میں مارا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کو قتل کرنے والا ڈاکوپولیس مقابلے میں ماراگیا۔ہفتے کو تفصیلات کے مطابق کراچی میں اردو یونیورسٹی کے قریب پولیس مقابلہ ، جس کے نتیجے این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال قتل کیس کا دوسرا ملزم مارا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم جمعہ خان عرف لالی این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال کے قتل میں ملوث تھا، ملزم جمعہ خان عرف لالی نے اپنے ساتھی کے ساتھ 15 دسمبر 2022 کو این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کو ہوٹل پر ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف مبینا ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج تھا، مقتول بلال کے قتل میں ملوث ایک ملزم پہلے ہی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ دوسرا ملزم جمعہ خان فرار ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں