لاہور(اے بی این نیوز)دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان مینز انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، فرحان یوسف دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 ستمبر سے 16 ستمبر تک انگلینڈ میں ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
Pakistan U19 squad announced for England tour
Farhan Yousaf will lead the 15-member squad on a tour featuring one Youth Test and four Youth ODIs.
📅 2-5 Sep – Youth Test, Arundel
9 Sep – 1st ODI, Arundel
12 Sep – 2nd ODI, Guildford
14 Sep – 3rd ODI, Wormsley
16 Sep – 4th ODI,… https://t.co/pflohgG9VI— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 27, 2026
وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال، حیام خان، علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار، فاسٹ بولر رضوان اللّٰہ پاکستان انڈر 19 کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچز کی ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک ہو گی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم اتوار کے روز لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔
مزید پڑھیں: ایرانی ریال رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر، کرنسی نئی تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی















