اہم خبریں

پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بائولر مل گیا

لاہور (اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ میں تیز رفتار فاسٹبائولرز کی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے جھنگ سے ایک باصلاحیت نوجوان سامنے آگیا ہے۔

قومی چینل کے مطابق قیوم خان نے تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

پی سی بی نے نوجوان فاسٹ بائولر کو خصوصی تربیت کے لیے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ہے۔


جھنگ سے تعلق رکھنے والے قیوم خان نے حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی رفتار اور بولنگ صلاحیتوں سے متاثر کیا۔

نوجوان بولر نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس کا مقصد ملک بھر سے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے۔

قیوم کی غیر معمولی رفتار نے انہیں پاکستان کے اگلے ایکسپریس فاسٹ بولر کے طور پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان

متعلقہ خبریں