اہم خبریں

این آر او ٹو کے چکر میں معیشت کو دیوالیہ پن کی دہلیز پر گِرایا جاچکا ہے،شوکت ترین

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے سہولت کاروں کو بروقت معاشی تباہی سے آگاہ کیا جانا چاہیے تھا۔اقتدار سے چمٹے رہنے کی ضد قوم کےلیے وبال بنتی جارہی ہے۔ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ زرِ مبادلہ ذخائر کی نچلی ترین سطح پر گراوٹ ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کے سہولت کاروں کو بروقت معاشی تباہی سے آگاہ کیا جانا چاہیے تھا۔انہوںنے مزید کہا کہ این آر او ٹو کے چکر میں معیشت کو دیوالیہ پن کی دہلیز پر گِرایا جاچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صنعتیں مسلسل دم توڑ رہی ہیں اور بیروزگاری کا طوفان دستک دے رہا ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کو ناقابلِ تصور خطرات سے دوچار کیا جارہا ہے، تازہ مینڈیٹ کے حصول کےلیے فوراً عوام سے رجوع کیا جائے۔

متعلقہ خبریں