اہم خبریں

آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، نئی عدالت نہیں بنارہے، محسن نقوی

اسلام آباد(نیوزڈیسی)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی نئی عدالت نہیں بنائی جارہی۔اپنے ایک بیان میںمحسن نقوی نے کہا کہ نو مئی کو احتجاج کے دوران شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، آرمی کا اپنا قانون ہے، ملوث افراد کومعاف نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوگی، شرپسندوں کےلئے کوئی رعایت نہیں ہوگی، کوئی نئی عدالت نہیں بنائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں