کراچی(نیوزڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بس مالکان کوکرایوں میں فوری کمی کے لئے خط ارسال کردیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے بس مالکان کو خط میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کرایوں میں کمی نہ کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔















