اہم خبریں

کوئٹہ،شدید دھند کے باعث کوژک ٹاپ پرکارکھائی میں جاگری، 5 افراد زخمی

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ سے چمن آنے والی کار کوژک ٹاپ کے مقام پر شدید دھند کے باعث کھائی میں جاگر ی ، حادثے میں 5 افراد زخمی ، کوژک ٹاپ پر آمدورفت عارضی طور معطل کرنے کے لیے فورس طلب کرلی گئی۔جمعہ کو لیویز حکام کے مطابق چمن میں کوژک ٹاپ پر شدید دھند کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ کے 10 کلومیٹر حصے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ سے چمن آنے والی کار کھائی میں گر گئی، گاڑی میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا،پانچوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،کوژک ٹاپ پر آمدورفت عارضی طور پر معطل کرنے کیلئے لیویز فورس کو طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں