اہم خبریں

آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام پیرچناسی میں پھنسے 233سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

مظفر آباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام پیرچناسی میں سیاحوں کی 30 کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں جن میں233کے قریب سیاح سوار تھے جنہیں مظفرآباد انتظامیہ کی مدد سے باحفاظت نکال لیا گیا۔ جمعرات کو ہونے والی برفباری کے بعدپولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کی گاڑیاں برفباری کے بعد پھسلن کے باعث پھنس گئیں، سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیم روانہ کی گئی کیونکہ، برف ہٹانے کیلئے سیاحتی مقام پیر چناسی میں مشینری موجود نہیں ہوتی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیر چناسی کیلئے چین والی مشینری بھیجی گئی اور مسافروں کو اتار کر دوسری گاڑیوں میں منتقل کر کے محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا۔ مِنی بسیں برفباری کے دوران پھسلن کے باعث انتہائی خطرناک ہوتی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تقریبا 10سے زائد کوسٹرز اور چھوٹی گاڑیاں پیرچناسی میں پھنس گئیں تھیں جن میں 233کے قر یب خواتین، بچے اور مرد سوار تھے۔

متعلقہ خبریں