اہم خبریں

پنجاب صوبائی کابینہ اجلاس، وفاقی حکومت کی جانب سےہیلتھ انشورنس پروگرام کی رقم ادا نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8 واں اجلاس ہوا جس میںپنجاب کابینہ نے ہیلتھ انشورنس پروگرام کی رقم ادا نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر گہری تشویش کا اظہار کیا،وفاقی حکومت سے واجب الادا رقم جلد ریلیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا، کابینہ نے پنجاب سوشل پروٹیکشن پالیسی 2022 کی منظوری دے دی گئی، محکمہ زکوۃ وعشر،سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے انضمام کی منظوری بھی دےدی وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا کہ معاشرے کے کمزور افراد کے سماجی تحفظ کے تمام پروگرامز ایک ہی اتھارٹی مانیٹر کرے گی ،سوشل پروٹیکشن پالیسی کے تحت عوام کی فلاح و بہبود کے پروگرام ایک ہی اتھارٹی کے تحت ہونگے،36 ہزار متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے،پنجاب کو پہلا ڈیزاسٹرریلیز مینجمنٹ سسٹم تشکیل دینے کا اعزاز حاصل ہے ،فیملی پلاننگ کو پنجاب احساس پروگرام کیساتھ منسلک کیاجائے گا،2بچو ں تک خاندان محدود رکھنے والے جوڑے کو گرانٹ ملے گی،ورلڈ بینک فیملی پلاننگ پروگرام کی کامیابی کے لئے 130 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں