اسلام آباد (اے بی این نیوز )تربیلا میں پانی کی آمد 38 ہزارکیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ہے، منگلا میں پانی کی آمد 44 ہزار 600کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 51 ہزار 900کیوسک اور اخراج 73 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 22 ہزار600 کیوسک اور اخراج 13 ہزار700 کیوسک ہے ترجمان واپڈا کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 32 ہزار600 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 600کیوسک ہے،تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 7 لاکھ 73 ہزار ایکٹرفٹ ہے، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ35 ہزار ایکٹرفٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 16 لاکھ 61 ہزارایکڑ فٹ ہے ۔















