اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 74 پیسے مہنگا ہوئی،آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا،دال چنا 4 روپے 82 پیسے ، دال مسور 5 روپے 11 پیسے مہنگی ہوئی ،حالیہ ہفتے دال ماش 6 روپے 81 پیسے ، دال مونگ ایک روپیہ 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے 4 روپے 89 پیسے فی درجن مہنگے ہو ئے، ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے 81 پیسے مہنگا ہوا ،مٹن ، تازہ دودھ ، دہی بیف چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔















