اہم خبریں

پی ٹی آئی کا استعفوں کی منطوری کیلئے سپریم کوٹ جانے کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی کا استعفوں کی منطوری کیلئے سپریم کوٹ جانے کا اعلان ،مہنگائی، بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک گیر احتجاج جمعہ کو کیا جائے گا،پیر کو سینیٹ ممبران اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کریں گے، پی ٹی آئی اجلاس کے بعدفواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جس عمارت میں اعظم سواتی کو رکھا گیا ہے اس کے باہر احتجاج کیا جائے گا،پورے پاکستان کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ باہر نکلیں، تین ہفتوں کے بعد عمران خان اس تحریک کو جوائن کریں گے، ہم دوبارہ سڑکوں پر ہوں گے،حکومت کے گھر جانے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا،ٹیکنوکریٹ حکومت کی بازگشت جاری ہے،پی ٹی آئی کو ٹیکنوکریٹ حکومت قبول نہیں ہے،انتخابات پر فوکس کیا جائے، پی ڈی ایم عوام کے سامنے جانے کی جرات کرے،نواز شریف ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں، عمران خان کی وجہ سے نہیں لگا، اگر ٹیکنوکریٹ آئے تو وہ معاملات کو نہیں سنبھال سکیں گے،پہلے تجربوں کی طرح یہ تجربہ بھی ناکام ہو گا،ملک کا آئین بحال کر کے انتخابات کی طرف بڑھا جائے،پنجاب اسمبلی میں اس وقت تحریک انصاف کے 190 ممبرز ہیں،حکومت بنانے اور اسمبلی تحلیل کرنے کا حق ہمارا ہے،گورنر ایک غیر آئینی اقدام کا حصہ بنے،گورنر اسمبلی میں پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں، کسی بھی قسم کی ٹیکنوکریٹ حکومت کو مسترد کرتے ہیں،پاکستان کے مسائل کاواحد حل انتخابات ہیں،پنجاب میں ایم پی ایز کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ے،زرداری اینڈ کمینی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،کسی کو لندن، کسی کو عمرے پر بھیجنے کی پیشکش کی جا رہی ہے،پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں بلایا ہے، اعتماد کا ووٹ لیتے ہی ہم اسمبلی کی تحلیل کی طرف جائیں گے،ہم اجتماعی استعفے دینا چاہتے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے جو 11 استعفے منظور کئے کیا انہیں بلایا گیا تھا،11استعفے ان نشستوں کے منظور ہوئے جہاں وہ سمجھتے کہ پی ٹی آئی کمزور ہے،جو لوگ اسپیکر سے رابطے کر رہے ہیں راجہ پرویز اشرف ان کے نام دیں،11استعفے انہوں نے منظور کرلیے تو باقی نہیں ہوسکتے ؟یہ ہمارے استعفے قبول نہیں کر رہے، ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں،سپریم کورٹ ہی ہمیں بتائے کہ اس مسئلے کا کیا حل ہے؟استعفے اجتماعی ہی ہوں گے،یہ اسلام آباد کے الیکشن سے بھی بھاگ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں