اہم خبریں

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے چیئرمین ایچ ای سی کی ملاقات

اسلام آباد( اے بی این نیوز    ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرام درانی نے کہا ہے کہ ہماری آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ خواتین پر مشتمل ہے ، ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خواتین کو تعلیم اور خصوصاً اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بہترین موقع فرام کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے ہائر ایجو کیشن کمیشن( ایچ ای سی ) کے قردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجو کیشن کمیشن کو ملک کے دور دراز علاقوں میں خواتین کواعلیٰ تعلیم کے موقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کی ،ملاقات میں وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی اور ہائر ایجو کیشن کمیشن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بنوں میں وویمن یونیورسٹی کے قیام اور خیبر پختونخواہ کے جنوبی اضلاع میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرام درانی نے کہا کہ بنوں اور خیبرپختونخواہ میں خواتین کیلئے اعلیٰ تعلیم کی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے ان اضلاع کی خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اعلیٰ تعلیم کےحصول کیلئے پشاور اور دیگر دور دراز اضلاع میں جانا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں