Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو مراد سعید کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو ہراساں کرنے سے روک دیا،جسٹس انوارالحق پنوں نے کیس کی سماعت کی اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو ہراساں کرنے سے روک دیا،پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کےخلاف بےبنیاد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ نامعلوم مقدمات میں گرفتاری سے روکا جائے۔وکیل انتظار پنجوتہ کے دلائل کے بعدعدالت نے مراد سعید کو ہراساں کر نے سے روکتے ہوئے مراد سعید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات 9 مئی کوپیش کرنے کا حکم دیا ۔