اہم خبریں

عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے گا، نواز شریف

لندن (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے گا،لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ ملک چلتا رہے گا اس کوترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،اس موقع پر نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ عمران خان نے ایک بار پھر دھرنوں اور لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے، ملک آگے کیسے چل سکتا ہے؟جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے گا۔ایک اور سوال پرمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف سے لندن میںملاقات ہوگی۔

متعلقہ خبریں