اسلام آباد ( اے بی این نیوز) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے عمومی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ جس کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، خاص طور پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔















