سکھر(نیوزڈیسک)سکھر میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرلی گئی۔ترجمان پولیس نے بتایاکہ منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے ایس ایچ اوز سمیت 11 پولیس اہلکار برطرف کردیے گئے۔ترجمان پولیس نے کہاکہ ایس ایچ او نوید نواز، شکیل اعوان، منصور عطار اور صدر الدین کو برطرف کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 30 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں















