اہم خبریں

ترکیہ کے صدر کی صحت کیلئے دعاگو اور ربّ العزت سے ان کی جلد شفایابی کیلئے خواستگار ہیں،عمران خان ‌کاٹویٹ

لاہور ( اے بی این نیوز   )پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نےسماجی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ کے صدر کی علالت کے بارے میں علم ہوا۔ہم سب ان کی صحت کیلئے دعاگو اور ربّ العزت سے ان کی جلد شفایابی کیلئے خواستگار ہیں۔ وہ عالمی منظرنامے پر اہلِ اسلام کے حق میں اور اسلاموفوبیا کیخلاف گونجنے والی نمایاں ترین آوازوں میں سے ایک ہیں۔

متعلقہ خبریں