اسلام آباد(اے بی این نیوز )وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ عمران خان کا ساتھ بیٹھنے پر یقین نہیں ہے ، اس نے کبھی یہ کام کیانہیں ۔ آئین میں درج ہے کہ کوئی خرچ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیرحکومت نہیں کرسکتی،پارلیمنٹ نے جو کام پہلے مسترد کیاہو،بعدمیں اس کی اجازت کیسے دے سکتی ہے دیکھاجاناچاہئے معاملے کو بندگلی میں کون لے کرگیا،فل کورٹ کے مطالبے کی پی ٹی آئی نے بھی مخالفت نہیں کی، قومی اسمبلی اپنی مدت پوری ہونے کے بعد تحلیل ہوگی ججزکی سنگین نتائج والی بات توہین پارلیمنٹ ہے ،سیاسی مسائل حل کرنے کا سبب ہمیشہ مذاکرات بنتے ہیںسپریم کورٹ نے فیصلہ اٹل ہونے کی بات کی تو پی ٹی آئی مذاکرات سے پھر گئی ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ کیاطریقہ ہے کہ ایک بجا ہے آپ چار بجے تک مذاکرات کرکے آجائیں، اتنی دیرمیں تو سکول کے بچوں کاجھگڑانہیں نمٹتا،اس طرح پنجائیت نہیں ہونی چاہئےاور نہ کسی کوکرنی چاہئے،سیاسی مسائل حل کرنے کا سبب ہمیشہ مذاکرات بنتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے اسی دن کمیٹی بنادی گئی تھی۔















