جیکب آباد(نیوزڈیسک)جیکب آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ،3 اہلکار شہید 3 زخمی ہوگئے ۔ یہ واقع تھانہ مولا داد کی حدود میں پیش آیا ، ایس ایس پی سمیر چنا کے مطابق بلوچستان پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، تو ڈاکو فرار ہوکر جیکب آباد کی حدود میں داخل ہوگئے انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے،شہید ہونے والے اہلکاروں میں انسپکٹر طیب عمرانی، نثار اور وہاب شامل ہیں۔















