لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کی چھان بین کیلئے قائم جے آئی ٹی کو تفتیش سے روکنے کی استدعا مسترد کردی تاہم جے آئی ٹی کی تفتیش کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چودھری اور مسرت جمشید چیمہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔فل بینچ نے حکم دیا کہ وہ جے آئی ٹی کو تفتیش سے نہیں روک رہے،جے آئی ٹی تفتیش جاری رکھےگی تاہم اس کی تفتیش عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگی۔















