اہم خبریں

سعودی ولی عہد سے نوازشریف کی ملاقات ،پاکستان کو درپیش مسائل پر گفتگو، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نوازشریف کے مابین ملاقات میں پاکستان کو درپیش مسائل سے متعلق گفتگو کی گئی ۔آج وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی وزیراعظم سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی،مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی،نوازشریف نے سعودی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں