اسلام آباد(اے بی این نیوز )سینیٹر محمد طلحہ محمود نے وزارت مذہبی امور کا قلمدان ملنے کا بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ منگل کو وزیراعظم کی طرف سے اضافی قلمدان ملنے پر وزارت مذہبی امور آ کر انہوں نے وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ وزیر مذہبی امور نے سابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری حج ونگ کے افسران اور عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرمذہبی امور کو حج انتظامات کے حوالے سے مختصر بریفنگ دی گئی۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج ایک فرض عبادت ہے اللہ کے مہمانوںکے لئے سہولیات مہیا کرنا بڑی ذمہ داری اور دوہرے اجر کا کام ہے۔ وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ بہترین حج انتظامات کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ عازمین حج کی آسانی کے لئے کم وقت میں زیادہ کام کرنا ہو گا۔















