اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کی غیرمعمولی عوامی خدمات پر انہیں ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کو باضابطہ طور پر سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی عبد الشکور درویش صفت انسان تھے جنہوں نے سادہ زندگی گزاری اورعوام کی مخلصانہ خدمت کی۔















