اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کو تقویت مل رہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لاء سے متعلق جو بات ہو رہی ہے، اس کی بنیاد اداروں کی حدود ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ دوسرے کی آئینی حدود میں جاکر احکامات دے تو جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کو تقویت ملتی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ جس قسم کی صورتحال ہے تمام جماعتیں اور قوم فل بینچ کا مطالبہ کر رہی ہیں، تین رکنی بینچ ہر چیز کو روندتے ہوئے اپنی مرضی اور منشا مسلط کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب اس قسم کی صورتحال ہو تو پھر جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کو تقویت ملتی ہے۔















