اسلام آباد(اے بی این نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نےکہا ہےکہ اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں۔ اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آئین مذاق بن گیا ہے۔ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نےکہا کہ آئین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والی پی ٹی آئی آئین کےدفاع کی بات کر رہی ہے۔رضا ربانی نےکہا کہ اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں۔















