اہم خبریں

آن لائن فراڈکے شکار صارف کو 3 دن میں معاوضہ دینا ہوگا: اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو وارننگ دیدی

کراچی (  اے بی این نیوز  )اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کو محفوظ بنایا جائے ورنہ فراڈ کے شکار صارف کو 3 دن کے اندر معاوضہ دینا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بینکوں کو پابند کیا گیا کہ وہ مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹو کی منظوری سے 31 دسمبر 2023 تک نافذ عمل منصوبہ بنائیں، منصوبے پر پیش رفت کا کارکردگی جائزہ ہر مہینے جمع کرایا جائے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بینک سربراہان اور چیف ایگزیکٹوز کو ڈیجیٹل بینکنگ محفوظ بنانےکی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں