اہم خبریں

بے نظیربھٹو کی شہادت ہماری تاریخ کا المناک واقعہ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ میثاق جمہوریت کو زندہ رکھنا ہی بی بی شہید کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے مترادف ہے،منگل کو سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر وزیر دفاع خٌواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہماری تاریخ کا المناک واقعہ ہے۔ میثاق جمہوریت ایسی دستاویز ہے جو آج بھی مشعل راہ ہے۔ میثاق جمہوریت کو زندہ رکھنا ہی بی بی شہید کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے مترادف ہے۔ بی بی شہید اور نواز شریف کا میثاق جمہوریت سیاستدانوں کی دور اندیشی کی شہادت ہے۔ بےنظیر بھٹو کی شہادت دہشتگردی کی جنگ میں عظیم قربانی ہے۔

متعلقہ خبریں