اہم خبریں

صدر آزادکشمیر بیرسٹرسلطان کی عمران خان کیخلاف بغاوت،فاروڈ بلاک قائم

مظفر آباد ( اے بی این نیوز   )صدر آزادکشمیر بیرسٹرسلطان کی عمران خان کیخلاف بغاوت،فاروڈ بلاک قائم کرلیا ،آزادکشمیرکے15ویں وزیراعظم کاانتخاب مشکلا ت سے دوچا ر،پی ٹی آئی کے ایک دھڑے کادیوان چغتائی کے نام پراتفاق، بیرسٹرسلطان گروپ نے چودھری رشید کا نام پیش کردیا،، ،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کے امیدوار کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 19 اراکین کی حمایت حاصل ہے ،قائم مقام وزیراعظم خواجہ فاروق کا 2ممبران اسمبلی کے اغوا کادعویٰ، کہتے ہیں منخرف اراکین کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے،ن لیگ کے شاہ غلام قادر نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے خطے میں لوٹ مار کی انہیں کٹہرے میں لائیں گے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں