لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب میں عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی سربراہی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کریں گے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، پنجاب کے تمام ریجنز کے صدر اور جنرل سیکرٹری بھی شامل ہوں گے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان ممکنہ امیدواروں کے انٹر ویوز اکیلے کررہے تھے، پی پی 113 تک کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے ہیں۔















