اہم خبریں

حکمران اتحاد نے عدالتی اصلاحات بل سپریم کورٹ کا 8 رکنی بینچ مسترد کردیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )حکمران اتحاد نے عدالتی اصلاحات بل سپریم کورٹ کا 8 رکنی بینچ مسترد کردیا،پارلیمان کو قانون سازی سے روکنے کا اختیار کسی کو نہیں دیا جاسکتا،حکومتی اتحادی رہنماؤں کی پریس کانفرنس،،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہا ،اقدام پارلیمان کے اختیار پرشب خون مارنے کے مترادف،بینچ بذات خود اعلیٰ عدلیہ میں تقسیم کامنہ بولتا ثبوت ہے،قانون بنانہ صدرنے دستخط کئے ،، لیکن بینچ بنا کراسے فکس کردیاگیا،، قانون بن جائے تو عدالت اس کا جائزہ لے سکتی ہے ،،بینچ میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی کوئی نمائندگی نہیں،،امید ہے آج سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل کردیاجائے گا،وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کیا عدلیہ پارلیمنٹ کو اس کے اختیارات سے روکنا چاہتی ہے،عدالت انا اور ضد کامظاہرہ کرے تو عوام میں کیا تاثر جائے گا،چیف جسٹس سےگزار ش ہے بینچ کے تشکیل پرنظر ثانی کریں،، وزیر قانون نے 2 جونیئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کیلئے ووٹ دینے پر قوم سے معافی مانگ لی۔

متعلقہ خبریں