اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قائمہ کمیٹی خزانہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے کیلئے بھیجا گیا بل مسترد کر دیا ، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا پاکستان آئی ایم ایف کے سخت پروگرام میں ہے، ہمیں فنڈز کی قلت اور بھاری خسارے کا سامنا ہے، ہمارے پاس مختص بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈز دستیاب نہیں ہیں، اضافی فنڈز فراہم کیے تو یہ آئی ایم ایف پروگرام سے تجاوز ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ خسارے تک محدود رہنا چاہتے ہیں،، کمیٹی نے متفقہ طور پر قرارداد کے ذریعے انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کو مسترد کردیا۔















