اہم خبریں

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زسے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیر بخاری اور قمر زمان کائرہ موجود تھے،صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیاصدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے پی پی پی نمائندگان سے تبادلہ خیال کیا،صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں چوہدری یاسین اور چوہدری لطیف اکبر موجود تھے،فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید اور سردار جاوید ایوب بھی صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جاوید اقبال بڈھانوی، قاسم مجید، نبیلہ ایوب اور عامر یاسین نے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں