اہم خبریں

حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے آئی ایم ایف/ورلڈ بینک کے موسم بہار اجلاسوں میں شرکت،اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر آئی ایم ایف مشرق وسطیٰ و وسطی ایشیا جہاد ازور نے کی،وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا،معاون خصوصی طارق باجوہ، طارق پاشا نے بھی اسلام آباد سے شرکت کی،امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود احمد خان، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری اقتصادی امور کی واشنگٹن میں شرکت،آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میں پیش رفت پر تبادلہ خیال،اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کی اندرونی صورتحال کے سبب دورہ واشنگٹن منسوخ کیا،وزیراعظم نے پاکستان سے آئی ایم ایف/ورلڈ بینک اجلاس میں شرکت کی کہا،اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف ٹیم کو ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے آگاہ کیامیکرو اکنامک استحکام لانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت نویں جائزے کے لیے تمام پیشگی اقدامات مکمل ہو چکے ہیں،حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے،جہاد ازور نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر جلد ہی دستخط کیے جائیں گے،پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات پر اپنی پیشرفت جاری رکھے گا،آئی ایم ایف پروگرام کو بروقت مکمل کرے گا،آئی ایم ایف پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گا،وزیر خزانہ نے 9ویں جائزہ کو مکمل کرنے میں تعاون پر جہاد ازور اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں