اہم خبریں

انتخابات ہی جمہوریت کو قائم رکھنے کا واحد حل ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

لاہور ( اے بی این نیوز   )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات ہی جمہوریت کو قائم رکھنے کا بہترین حل ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اس کے اتحادی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہے۔قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینیئر رہنماء اسد عمر اور فواد چوہدری نے بھی ملاقات کی ہے اور اس دوران ملک کی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں