اہم خبریں

رحیم یار خان،تیز رفتار کار ٹرالر سے جاٹکرائی، 3 افراد جاں بحق

رحیم یار خان:(اے بی این نیوز) تیز رفتار کار ٹرالر سے جاٹکرائی جس کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ موٹروے M5 پر ترنڈہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹرالر سے جاٹکرائی، حادثے میں کار سوار 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں اور شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں