راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) راولپنڈی کنٹونمنٹ کے ڈپٹی کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسرمحمد تنویر کی سربراہی میں فوڈ کنٹرول سیل کے انچارج ہارون ظفرچوہدری کے ہمراہ عملے نے کینٹ کے علاقے مین پشاور روڈ میں نجی پلاؤ سینٹر، نجی بیکرز، اور نجی فاسٹ سینٹر سمیت7عدد فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری /ناقص صفائی اور بغیر میڈیکل کے سٹاف پر سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی فوڈ کنٹرول سیل کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا آپریشن کے دوران کینٹ کے علاقے مین پشاور روڈمیں واقع نجی پلاؤسینٹر، بیکرز، بیکری کارخانہ، اور نجی فاسٹ فوڈ سمیت 7عدد فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری /ناقص صفائی اور بغیر میڈیکل کے سٹاف پر سیل کردیااوربھاری جرمانے عائد کیے،اور کھانے پینے کے نمونہ جات حاصل کیے اور لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔ علاوہ ازیں کینٹ بورڈ راولپنڈی فوڈ کنٹرول سیل کا عملہ روزانہ کی بنیاد پرکینٹ کے تمام علاقوں میں حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کام کررہا ہے تاکہ کینٹ کے رہائشیوں کو معیاری کھانامیسر ہو۔















