جسٹس قاضی فائز کیخلاف کیوریٹیو ریویوواپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹیو ریویو واپس لینے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ ۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان چیف جسٹس عمر عطابندیال کے چیمبر میں پیش ہوئے،ایف بی آر اور وفاقی حکومت کے توسط سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد بھی چیمبر میں پیش ہوئے،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ان چیمبر سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس پر نظر ثانی درخواستیں 26 اپریل 2021 کو خارج ہوئیں،پی ٹی آئی نے نظر ثانی درخواستیں خارج ہونے کیخلاف کیوریٹیو ریویو دائر کر رکھا تھا،موجودہ حکومت نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیوریٹیو ریویو واپس لینے کی درخواست دائر کی۔