ٹوکیو(اے بی این نیوز)ٹوکیو پولیس نے ایک 32 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ایک معروف آن لائن سٹور پر بڑی تعداد میں جعلی آرڈرز دینے اور بعد ازاں انہیں مسلسل منسوخ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
جاپانی خاتون نے 2 ہزار سے زائد آرڈرز دے کر کمپنی کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچا دیا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق مایو یوشیڈا نامی خاتون نے جعلی ناموں اور تقریباً 230 فرضی اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے جاپان کی معروف اینیمے کمپنی شوئیشا کے آن لائن سٹور پر 2 ہزار سے زائد جعلی آرڈرز دیے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے ’ناروٹو‘ اور ’ون پیس‘ سمیت مشہور اینیمے سیریز سے متعلق کھلونوں اور دیگر مصنوعات کے تقریباً 4.3 بلین ین مالیت کے آرڈرز کیے، جو تقریباً 2.7 ملین امریکی ڈالر کے برابر بنتے ہیں۔
خاتون مبینہ طور پر تمام آرڈرز کے لیے ’کیش آن ڈیلیوری‘ کا طریقہ منتخب کرتی تھی، جب سامان اس کے پتے پر پہنچتا تو وہ اسے وصول کرنے اور ادائیگی کرنے سے انکار کر دیتی، جبکہ بعض مواقع پر وہ سامان روانہ ہونے سے پہلے ہی آرڈر منسوخ کر دیتی تھی۔
خاتون کے اس عمل کے باعث کمپنی کو بار بار ڈیلیوری اور کورئیر کے اخراجات برداشت کرنا پڑے، جاپانی میڈیا کے مطابق اس کارروائی سے کمپنی کو تقریباً 47 ہزار 500 امریکی ڈالر کا نقصان ہوا۔
پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں: ای سے کے اجراءاور تبدیلی کی فیس کتنی ہوگی؟تفصیلات جاری















